پاراچنار سپورٹس کمپلیکس کیلئے 512 ملین روپے منظور، 38.499 ملین روپے کی لاگت سے لدھا فٹبال سٹیڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا عزم ، صوبہ بھر میں معیاری کھیلوں کی سہولیات کا قیام ،صوبائی حکومت نے پاراچنار سپورٹس کمپلیکس ضلع کرم کیلئے 512 ملین روپے کی لاگت سے بحالی و اپگریڈیشن کا منصوبہ منظور کرلیا ۔منصوبے کے تحت تماشائیوں کیلئے سٹینڈ ، کرسیاں ، کرکٹ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹ کی تنصیب ، اتھلیٹک سینتھیٹک ٹریک بنایا جائے گا ۔ کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس ہاسٹل ، فٹبال گراؤنڈ میں تماشائیوں کیلئے شیڈ اور سٹینڈ ، ہاکی گراؤنڈ کی لیولنگ ، ڈریسنگ اینڈ فلننگ ، باؤنڈری وال / کمپاؤنڈ وال کی تعمیر ، مین گیٹ اور مسجد کی تعمیر ، کیفیٹیریا ، کار پارکنگ کی تعمیر ، سی سی ٹی وی کیمروں اور ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب منصوبے میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لدھا فٹبال سٹیڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جو اس سال38.499 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کردیا جائے گا ۔